Live Updates

وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کی سی پی این ای کے نومنتخب صدرضیا ء شاہد اور دیگر عہدیداروں کو کامیابی پر مبارکباد

جمعرات 26 مئی 2016 22:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مئی۔2016ء ) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے سی پی این ای کے نو منتخب صدر ضیاء شاہد، جنرل سیکرٹری اعجاز الحق، سینئرنائب صدر شاہین قریشی اور دیگر عہدیداران کو سالانہ انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے -وزیر اعلی نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ امید ہے سی پی این ای کے نومنتخب عہدیدار اخباری صنعت کے مسائل کے حل کے لئے اپنا موثر کردار ادا کریں گے اورنو منتخب عہدیداران آزادی صحافت اور جمہوری اقدار کے فروغ میں اپنا بھرپور کردار جاری رکھیں گے-انہوں نے کہا کہ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے جو معاشرتی مسائل اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے -

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :