پاک فوج ہر قسم کے چیلنجز اور خطرات کا جواب دینے کیلئے تیار ہے۔آرمی چیف

باہمی اتحاد سے ہم دہشت گردی کے خطرے کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے،پاکستان نیوی کی تاریخ قابل فخر دلیری اور قربانی سے بھری ہوئی ہے، پاک نیوی سمندر کی حدود کی حفاظت کرنے پر قوم کی توقعات پر پوری اتری ہے،انشاء اللہ پاکستان کو درپیش تمام چیلنجز کا ملکر مقابلہ کرینگے۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا نیول وار کالج لاہور میں خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 27 مئی 2016 15:55

پاک فوج ہر قسم کے چیلنجز اور خطرات کا جواب دینے کیلئے تیار ہے۔آرمی چیف

راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27مئی۔2016ء) :چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاک فوج ہر قسم کے چیلنجز اور خطرات کا جواب دینے کیلئے تیار ہے،پاکستان نیوی کی تاریخ قابل فخر دلیری اور قربانی سے بھری ہوئی ہے،باہمی اتحاد سے ہم دہشت گردی کے خطرے کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے نیول وار کالج لاہور کادورہ کیا۔

(جاری ہے)

آرمی چیف نے تینوں افواج کے درمیان قریبی رابطوں کو سراہا اور آپریشن ضرب عضب میں قوم کی حمایت کی بھی تعریف کی۔جنرل راحیل شریف نے کورس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک نیوی سمندر کی حدود کی حفاظت کرنے پر قوم کی توقعات پر پوری اتری ہے۔انشاء اللہ پاکستان کو درپیش تمام چیلنجز کا ملکر مقابلہ کرینگے۔ ہماری تجربہ کارافواج ملک کودرپیش کسی بھی خطرے سے نمٹنے کیلئے ہروقت تیارہیں۔آرمی چیف نے کہا کہ پاک بحریہ شجاعت اور قربانیوں کی قابل فخر تاریخ رکھتی ہے۔