دبئی: آر ٹی اے کیجانب سے گاڑیوں کی نئی نمبر پلیٹس کا اجرا،

جمعہ 27 مئی 2016 17:16

دبئی: آر ٹی اے کیجانب سے گاڑیوں کی نئی نمبر پلیٹس کا اجرا،

دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔27مئی 2016ء) :دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی( آر ٹی اے) جو ہر دفعہ کچھ نیا سے نیا کرنے میں مشہور ہے ۔ اس سال آر ٹی اے نے گاڑیوں کی پانچ ہند سوں پر مشتمل نئی نمبر پلیٹ سیریز کا آغاز کر دیا ہے ۔ اس نمبر پلیٹ سیریز کی خاص بات یہ ہے کہ اب آپ زندگی کے کسی خاص پل کی تاریخ کو اپنی کار کی نمبر پلیٹ پر لکھوا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

آر ٹی اے نے پانچ ہندسوں پر مشتمل نمبر پلیٹ پر آپ کی پیدائش کی تاریخ،شادی کی تاریخ،ملازمت ملنے کی تاریخ یا کوئی بھی جو آپ چاہ رہے ہوں وہ لکھوا سکتے ہیں۔پانچ ہندسوں میں دن، مہینہ، اور سال درج کروا سکتے ہیں۔اور یہ نمبر پلیٹ سیریز 18سے 35سال کے افراد کے لیئے دیپیش کی گئی ہے۔جن کی پیدائش 1981سے لیکر 1998کے درمیان ہوئی ہے۔ نمبر پلیٹ کا کو ڈ ”S“ رکھا گیا ہے۔اور ایک پلیٹ کی قیمت 16,20درہم رکھی گئی ہے۔شوقین حضرات اپنی مطلوبہ نمبر پلیٹ کسٹمرز سروس سنٹر یا آر ٹی اے کی سائیٹ سے بھی بک کروا سکتے ہیں۔
سو

متعلقہ عنوان :