ڈاکٹرز نے وزیراعظم نواز شریف کو اوپن ہارٹ سرجری کا مشورہ دیا ہے جو منگل کو کی جائے گی ،وزیر اعظم کو سرجری کے بعد ریکوری میں ایک ہفتہ لگے گا ،ڈاکٹروں نے وزیر اعظم کو آپریشن کے بعد ایک ہفتے مکمل آرام کامشورہ دیا ہے

وزیر دفاع خواجہ آصف کی نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعہ 27 مئی 2016 23:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 مئی۔2016ء) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز نے وزیراعظم نواز شریف کو اوپن ہارٹ سرجری کا مشورہ دیا ہے جو منگل کو کی جائے گی ،وزیر اعظم کو سرجری کے بعد ریکوری میں ایک ہفتہ لگے گا ،ڈاکٹروں نے وزیر اعظم کو آپریشن کے بعد ایک ہفتے مکمل آرام کامشورہ دیا ہے۔ جمعہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے بتایا کہ ڈاکٹرز نے وزیراعظم کو اوپن ہارٹ سرجری کا مشورہ دیا ہے اور سرجری منگل کو کروانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ویزراعظم کو سرجری کے بعد ریکوری میں ایک ہفتہ لگے گا اور ڈاکٹرز نے بھی وزیراعظم کو آپریشن کے بعد ہفتہ مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے جس کے بعد ڈاکٹرز دوبارہ سے نوازشریف کی صحت کا جائزہ لیں گے ۔

(جاری ہے)

وزیر دفاع نے کہا کہ وزیراعظم کی غیر موجودگی میں تمام ملکی امور معمول کے مطابق چل رہے ہیں اور کیبنٹ ممبرز اپنے اپنے فیصلے کر رہے ہیں اگر کہیں پر ضرورت پڑے تو ان سے ہدایات لے لی جاتی ہیں ۔

حکومتی معاملات چلانے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے اور نہ ہی کوئی آئینی ریکوائرمنٹ ہے ۔ واضح رہے کہ 2011میں نوازشریف کی دل کی شریانوں میں کوخون کی روانی رکنے پر لندن میں سرجری ہوئی تھی ۔ ڈاکٹروں کی غفلت یا پھر طبی پیچیدگیوں کے باعث سرجری نہیں ہو سکی تھی ۔ دل کی شریان سے خون رسنے اور خون جمنے کی وجہ سے دوبارہ علاج شروع کیا گیا تھا۔ لندن میں نوازشریف کو ایک ہفتے تک انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا تھا۔