نوازشریف ایک ہفتے تک لندن ہسپتال میں قیام کریں گے،ترجمان وزیراعظم ہاوٴس

جمعہ 27 مئی 2016 23:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 مئی۔2016ء) ترجمان وزیراعظم ہاوٴس نے کہاہے کہ وزیراعظم نوازشریف ایک ہفتے تک لندن ہسپتال میں قیام کریں گے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ترجمان وزیراعظم ہاوٴس کاکہناہے کہ ابتداء میں ڈاکٹروں نے وزیراعظم نوازشریف کوانجیوگرافی کرانے کافیصلہ کیا تھا،وہی فیصلہ بعدمیں مشورے کے بعدتبدیل کردیاگیا۔ڈاکٹرزسے مشاورت کے بعداب وزیراعظم کی اوپن ہارٹ سرجری کرانے کے فیصلے پرمتفق ہوگئے 3دن تک انہیں دوائیاں دی جائیں گی ،پھراوپن ہارٹ سرجری ہوگی جبکہ وزیراعظم کی وطن واپسی ڈاکٹرزکی اجازت سے ہی ممکن ہوگی

متعلقہ عنوان :