وزیراعظم کی غیرموجودگی میں سینئروزیر فرائض سرانجام دے سکتاہے،آئین میں ڈپٹی وزیراعظم کا عہدہ نہیں ہے۔افتخار چوہدری

پاناما سکینڈل ملک میں کرپشن ختم کرنے کا سنہری موقع ہے،وزیراعظم امور مملکت کیسے چلا سکتے ہیں؟وزیرخزانہ کا امور مملکت چلانے کا نوٹیفیکیشن ہوا ہے تو آئین کی خلاف ورزی ہے۔سابق چیف جسٹس آف سپریم کورٹ کی پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 28 مئی 2016 16:33

وزیراعظم کی غیرموجودگی میں سینئروزیر فرائض سرانجام دے سکتاہے،آئین ..

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28مئی۔2016ء) :سابق چیف جسٹس آف سپریم کورٹ افتخار چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی غیرموجودگی میں سینئروزیر فرائض سرانجام دے سکتاہے،پاکستان کے آئین میں ڈپٹی وزیراعظم کا عہدہ نہیں ہے،ڈرون حملے میں پاکستانی شہری اعظم بھی مارا گیا۔انہوں نے آج یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن کے دوران وزیراعظم امور مملکت کیسے چلا سکتے ہیں؟۔

(جاری ہے)

اگر صدر مملکت ملک سے باہر جاتے ہیں تو چیئرمین سینیٹ صدر کے فرائض سرانجام دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی غیرموجودگی میں وزیرخزانہ کا امور مملکت چلانے کا نوٹیفیکیشن نظر سے نہیں گزرا ،اگر ایسا کوئی نوٹیفیکیشن ہوا ہے تو آئین کی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں ڈرون حملے ہورہے ہیں۔افتخار چوہدری نے کہا کہ پاناما سکینڈل ملک میں کرپشن ختم کرنے کا سنہری موقع ہے۔