Live Updates

ایٹمی پاکستان پر قابض حکمران اور کرپٹ سیاستدانوں نے ملکی سلامتی اور خود مختاری پر سمجھوتا کر لیا ،خارجہ پالیسی مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ،قاضی عتیق الرحمان

پاکستان کی ایٹمی قوت کو کوئی خطرہ نہیں البتہ کرپشن کے ناسور نے ملکی اساس کو ہلا کر رکھ دیا ہے پانامہ لیکس کے بعد امریکی ڈرون حملہ ملکی دفاع میں شگاف ڈالے جانے پر مضبوط اور جارحانہ موقف کی بجائے حکمرانوں کا کمزور لہجہ ان کے مغرب نواز ہونے کی قلعی کھول رہا ہے ڈرون حملوں کے خلاف تحریک چلانے والے عمران خان کو اس اہم ایشوپردو ٹوک موقف اپنانا چاہئے،صدر پاکستان فلاح پارٹی

ہفتہ 28 مئی 2016 23:06

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 مئی۔2016ء ) پاکستان فلاح پارٹی کے مرکزی صدر قاضی عتیق الرحمان نے کیا ہے کہ ایٹمی پاکستان پر قابض حکمران اور کرپٹ سیاستدانوں نے ملکی سلامتی اور خود مختاری پر سمجھوتا کر لیا ہے خارجہ پالیسی مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے پاکستان کی ایٹمی قوت کو کوئی خطرہ نہیں البتہ کرپشن کے ناسور نے ملکی اساس کو ہلا کر رکھ دیا ہے ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور ان کے رفقاء قوم کے ہیرو ہیں ملکی سلامتی کا دفاع نہ کر سکنے والے مغرب نواز حکمران اور مک مکا کی پالیسی پر گامزن سیاستدان اپنی مٹی سے وفا نبھائیں پانامہ لیکس کے بعد امریکی ڈرون حملہ ملکی دفاع میں شگاف ڈالے جانے پر مضبوط اور جارحانہ موقف کی بجائے حکمرانوں کا کمزور لہجہ ان کے مغرب نواز ہونے کی قلعی کھول رہا ہے ڈرون حملوں کے خلاف تحریک چلانے والے عمران خان کو اس اہم ایشوپردو ٹوک موقف اپنانا چاہئے ان خیالات کا اظہار انھوں نے پریس کلب راولپنڈی میں "کرپشن مٹاؤ,ایٹمی پاکستان بچاؤ کانفرنس"سے خطاب کرتے ہوئے کیا کرپشن کے عفریت نے تمام سفید پوشوں کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے پارلیمانی کمیشن حکومت کو راستہ دینے اور معاملے کو لٹکانے کے حربے کے علاوہ کچھ نہیں ہے سیاسی جماعتیں نواز شریف کو راستہ دے چکی ہیں ڈیڈ لاک اور پھر مذاکرات جاری رکھنے کے اعلانات اسی سلسلے کی کڑی ہیں وزیر اعظم کی صحت یابی کے لئے دعا گو ہونے کے باوجود سخت ترین اور کڑے احتساب کے مطالبے کا اعادہ کرتے ہیں مک مکا اور باری لینے کی سیاست کا خاتمہ کرنا ہو گاپاکستان فلاح پارٹی تمام سیاسی جماعتوں میں موجود کرپٹ افراد کے احتساب کا مطالبہ کرتی ہے ٹرین مارچ کرنے والے اپنے وزیر خزانہ اور افغان جہاد سے لے کر آج تک اپنی صفوں کا جائزہ لے کر اپنی جماعت سے تطہیر کے عمل کا آغاز کرنے کا اعلان کرتے تو قوم کا اعتماد مل جاتا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نائب صدر سید راشد گردیزی نے کہا کہ قوموں کے محسن ہمیشہ تاریخ اور لوگوں کے دلوں میں زندہ رہتے ہیں ڈاکٹر خان اور ان کے رفقاء کی کاوشیں قوم پر احسان ہے ایٹمی پاکستان کے تحفظ کیلئے ہر شخص کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گانائب صدر پنجاب زبیر بیگ نے کہا کی تمام سیاسی جماعتوں کو تطہیر کا آغاز اپنی قیادتوں اور جماعتوں سے کرنا چاہئے کانفرنس سے نگران تربیتی امور احمد وقار مدنی، سجاد اکبر عباسی ایڈووکیٹ پنجاب بار کونسل میاں فاروق مصطٰفائی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات