دہشت گردی اور فرقہ واریت کا تدارک صوفی ازم کی ترویج سے کیا جاسکتا ، ملک تنویر اسلم

اقتصادی ترقی کی راہ میں فرقہ واریت اور دہشت گردی سب سے بڑی رکاوٹ ہے، پاک چین اقتصادی راہداری کی تکمیل سے علاقے میں تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا دیہی علاقوں میں مقامی کھیلوں بالخصوص کبڈی کے بھرپور فروغ کے لیئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے،وزیرمواصلات وتعمیرات پنجاب

ہفتہ 28 مئی 2016 23:07

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 مئی۔2016ء) صوبائی وزیرمواصلات وتعمیرات پنجاب ملک تنویر اسلم نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور فرقہ واریت کا تدارک صوفی ازم کی ترویج سے کیا جاسکتا ، اقتصادی ترقی کی راہ میں فرقہ واریت اور دہشت گردی سب سے بڑی رکاوٹ ہے، پاک چین اقتصادی راہداری کی تکمیل سے علاقے میں تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا ․انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف نے ملک میں اقتصادی ترقی و خوشحالی کا جو خواب دیکھا تھا علماء و مشائخ کے بھرپور تعاون سے اس خواب کو شرمندہ تعبیر کیا جا سکتا ہے․ انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں میں مقامی کھیلوں بالخصوص کبڈی کے بھرپور فروغ کے لیئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ان خیالات کا اظہار انہو ں نے عظیم صوفی حضرت سید احمد علی شیرازی کے تین سوسالہ یوم وفات کے موقع پر ڈنڈوت(چکوال) میں منعقدہ سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے کیا․ سیمینار میں درگاہ حضرت احمد علی شاہ کے سجادہ نشین راجہ مجاہد افسر, ممتاز سیاسی رہنماملک نعیم اصغر ,پریس کلب چکوال کے چیئرمین خواجہ بابر سلیم محمود, ڈی سی او چکوال جاوید محمود بھٹی , علمائے کرام ,مشائخ عظام , مقامی عمائدین , معتقدین اور مریدین کی کثیر تعداد اس موقع پر موجود تھی ملک تنویر اسلم نے وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کوبدنام کرنے کے لیئے جاری سازشوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اصل میں یہ وزیر اعظم نہیں بلکہ ملکی ترقی اور خوشحالی کے لیئے موجودہ حکومت کی طرف سے جاری پروگرامو ں کی مخالفت ہے ․ انہو ں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے عام آدمی کو روزگار , صحت , تعلیم , مواصلات سمیت تمام بنیادی سہولیات گھر کی دہلیز پر میسر ہوں گی ․ وزیر مواصلات نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کی ترقیاتی کاموں پر تنقید کرنے والے عام آدمی کی زندگی کی ترقی کے مخالف ہیں ․ انہوں علماء و مشائخ سے کہا کہ وہ وزیر اعظم پاکستان کی جلد از جلد صحتیابی کے لیئے خصوصی دعاکریں․ تاکہ وزیر اعظم پاکستان جلد از جلد صحتیاب ہو کر دوبارہ ملک کو قوم کی مزید تندہی سے خدمت کر سکیں سجادہ نشین درگاہ حضرت احمد علی شاہ راجہ مجاہد افسر نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم محمد نواز شریف کی تاجکستان میں حضرت شاہ ہمدان کے مزار پر حاضری کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس مقبرے کی تعمیر اور پہلی انٹرنیشنل شاہ ہمدان کانفرنس کا انعقاد انجمن تاریخ وآثار شناسی کا کاررنامہ ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سید احمد علی شیرازی کا نصبی تعلق حضرت شاہ ہمدان سے ہے۔ راجہ مجاہدافسر خان نے وزیراعظم میاں نواز شریف سے اپیل کی کہ حالیہ اعلان کردہ علماء مشائخ کونسل کونمائندہ اور غیر متنازعہ بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ یہ وزیراعظم میاں نواز شریف کیخلاف ملک گیر سازش ہوئی ہے ۔ ملک بھر کی درگاہوں کے سجادہ نشین اور صوفی ازم کیلئے کام کرنے والے علماء وسکالرز اس پر سراپا احتجاج ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ چوا سیدن شاہ سے ڈنڈوت اور حضرت احمد علی شاہ کے مقبرے تک سڑک کوفی الفور پختہ کیا جائے اور ڈنڈوت کو ٹاون کمیٹی کا درجہ دیاجائے بعد ازاں حضرت احمد علی شاہ کے عرس مبار ک کے سلسلے میں انٹرنیشنل کبڈی میچ کا انعقاد کیا گیا۔

جس میں سالٹ رینج کے30 ہزار سے زائد شائقین نے شرکت کی۔ کھیل کے اختتام پر وزیراعلیٰ پنجاب میں شہباز شریف کی طرف سے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے ڈی سی او چکوال جاوید محمود بھٹی اورممتاز سیاسی رہنماملک نعیم اصغر نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے حضرت احمد علی شاہ کی علاقے میں دینی وفلاحی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ حضرت علی احمد شاہ کی انسان دوست تعلیمات پر عمل کر کے ہم اپنی دینی و دنیوی زندگی سنوار سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ حضرت علی احمد شاہ نے علاقے میں ادب اور ثقافت کی بھی ترویج کے لئے بیش بہاخدمات سرانجام دیں۔

متعلقہ عنوان :