وزیر اعظم کے بغیر قومی اقتصادی کونسل اور بجٹ کی آئینی حیثیت پر بحث چھڑ گئی
ملک میں قائم مقام وزیر اعظم کی گنجائش نہیں، بذریعہ سکائپ اجلاس کی صدارت کی قانونی حیثیت دیکھنا ہو گی،شاہ محمود قریشی وزیر اعظم آئین کے تحت براہ راست یا وزراء کے ذریعے کام کر سکتے ہیں اور کوئی بھی وزیر اجلاس کی صدارت کر سکتا ہے،ترجمان وزیر اعظم ہاؤ س
ہفتہ 28 مئی 2016 23:07
ملتان/اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 مئی۔2016ء) وزیر اعظم کے بغیر قومی اقتصادی کونسل اور بجٹ کی آئینی حیثیت پر بحث چھڑ گئی ۔ پاکستان تحریک انصاف کے راہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ملک میں قائم مقام وزیر اعظم کی گنجائش نہیں ۔ وزیر اعظم کے بغیر قومی اقتصادی کونسل اور بجٹ اجلاس ممکن نہیں ۔ بذریعہ سکائپ اجلاس کی صدارت کی قانونی حیثیت دیکھنا ہو گی جبکہ وزیر اعظم ہاؤس کے ترجمان نے کہا کہ وزیر اعظم آئین کے تحت براہ راست یا وزراء کے ذریعے کام کر سکتے ہیں اور کوئی بھی وزیر اجلاس کی صدارت کر سکتا ہے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیر اعظم اپنے علاج کی غرض سے ملک میں نہیں ہیں اور ملک کے آئین میں کسی بھی قائم مقام وزیر اعظم کی گنجائش نہیں ہے آئین کے تحت وزیر اعظم قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس کی صدارت کرتے ہیں وزیر اعظم کے بغیر قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس کیسے ہو گا اور بجٹ کیسے پیش ہو گا انہوں نے کہا کہ اگر بجٹ پیش ہو جائے تو وزیر اعظم کی ایڈوائس کے بغیر صدر سے منظوری نہیں لی جا سکتی تو صدر ایڈوائس کے بغیر کس قانون کی منظوری دی گے ۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
8 فروری کو ن لیگ پنجاب میں زیادہ سے زیادہ صرف 40 نشستیں جیتی
-
ٰآئی ایم ایف کے نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جولائی میں ہونے کا امکان ہے، محمد اورنگزیب
-
پنجاب میں ن لیگ ختم ہوگی تو کوئی ایسا ہوگا جو خلاء کو پُر کرے گا
-
نان بائی ویلفیئرایسوسی ایشن نے روٹی، نان کے سرکاری نرخ کو چیلنج کردیا
-
جنرل (ر) قمر باجوہ نے نوازشریف کو باہر بھیجنے میں سہولتکاری کی تھی
-
8 فروری کے عام انتخابات کے بعد جو فارم 47 خلافِ قانون کئی روز تک جاری نہ ہوئے انکا ضمنی انتخاب کے چند گھنٹے بعد جاری ہونا نہایت حیرت انگیز ہے،پی ٹی آئی
-
ایران کے صدر کی کراچی آمد،گورنر اور وزیراعلی سندھ نے پرتپاک استقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.