حکومتی خارجہ پالیسی کی واضح سمت دکھائی نہیں دے رہی،شاہ محمود قریشی
افغانستان کے ساتھ تعلقات میں پہلے جیسی گرمجوشی نہیں، امریکہ بھی معاہدے سے منحرف ہو گیا کرپشن ہاؤٹ ملک بچاؤ مہم سے کوئی جماعت پیچھے نہیں ہٹے گی ، میڈیا سے گفتگو
ہفتہ 28 مئی 2016 23:08
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 مئی۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے راہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومتی خارجہ پالیسی کی واضح سمت دکھائی نہیں دے رہی ۔ افغانستان کے ساتھ تعلقات میں پہلے جیسی گرمجوشی نہیں ۔ امریکہ بھی معاہدے سے منحرف ہو گیا کرپشن ہاؤٹ ملک بچاؤ مہم سے کوئی جماعت پیچھے نہیں ہٹے گی ۔ ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہاکہ حکومت کی خارجہ پالیسی کی کوئی واضح سمت دکھائی نہیں دے رہی افغانستان کے ساتھ پاکستان کے تعلقات پہلے جیسے نہیں رہے اور نہ ہی گرمجوشی دکھائی دے رہی ہے ۔
نواز شریف نریندر مودی کی تقریب حلف برداری میں خود گئے اور بھارت کے ساتھ تعلقات بھی کشیدہ ہیں امریکہ کے ساتھ تعلقات میں بھی کشیدگی دکھائی دے رہی ہے امریکہ ایف 16 کے معاہدے سے منحرف ہو گیا ہے انہوں نے کہا کہ کرپشن ہٹاؤ ملک بچاؤ مہم سے اپوزیشن کی کوئی جماعت پیچھے نہیں ہٹے گی ۔(جاری ہے)
متحدہ اپوزیشن کے ٹی او آرز میں سب کے دستخط ہیں اور کسی بھی جماعت پر شک کی کوئی گنجائش نہیں ہے حکومت نے اپوزیشن میں دراڑیں ڈالنے کی کوشش کی لیکن وہ ناکام رہی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ریڈ لائن کو عبور کیا گیا ہماری حدود کی خلاف ورزی پر کمزور موقف اختیار کیا گیا وزیر دفاع نے ڈرون حملے کے چار دن بعد تک کچھ نہین کہا صرف پاک فوج کے سپہ سالار نے اپنا کردار ادا کیا ۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
برطانیہ اور یورپی یونین کو ادویات کی شدید قلت کا سامنا، رپورٹ
-
پاکستان اور چین کے درمیان معاشی اور ثقافتی تعلقات تیزی سے فروغ پا رہے ہیں ،وزیرِ اعظم شہباز شریف کا چینی زبان کے عالمی دن پر پیغام
-
امریکہ نے پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام میں معاونت کے الزام میں چار بین الاقوامی کمپنیوں پر پابندیوں کا اعلان کردیا
-
آئی ایم ایف نے 6 سے 8 ارب ڈالر نئے بیل آؤٹ پیکج کی درخواست منظور کرلی
-
پاکستان نے آئی ایم ایف سے اگلے بیل آﺅٹ پیکج کیلئے باضابطہ درخواست کر دی
-
آئی ایم ایف بورڈ کا 29 اپریل تک کا شیڈول جاری، پاکستان ایجنڈے میں شامل نہیں
-
21 اپریل کو آنے والا رزلٹ عمران خان اور شاہ محمودقریشی کی رہائی کا آرڈر ہو گا،زین قریشی
-
فواد چوہدری کو مزید 4 مقدمات میں ریلیف مل گیا
-
ضمنی الیکشن کے دوران موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند رہنے کا امکان
-
وزیرخزانہ کی ورلڈ بینک کے علاقائی نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مسٹر مارٹن رائزر سے ملاقات
-
ضمنی الیکشن کے دوران دفعہ 144 کا نفاذ عدالت میں چیلنج
-
نارووال میں نوجوان کی ہلاکت پر پنجاب حکومت نے وضاحتی بیان جاری کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.