پانامہ لیکس کے معاملے پر وزیر اعظم نوازشر یف سے کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا ‘ آصف علی زرداری

پانامہ لیکس کے معاملے کو کسی صورت نظر اندازکر نیکا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا بلکہ ہم اس معاملے کو حتمی نتیجے تک پہنچانا چاہتے ہیں ‘لندن میں جے یوآئی (ف) کے سر براہ مولانا فضل الر حمن سے کسی قسم کی ملاقات نہیں ہوئی‘ پیپلزپارٹی پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے ٹی اوآرز کی تیاری کیلئے پارلیمانی کمیٹی میں شامل ہیں اور اپوزیشن کیساتھ چلیں گے‘میرے اور پارٹی موقف میں کوئی تضاد نہیں ‘سر براہ پیپلز پارٹی پار لیمنٹرین

اتوار 29 مئی 2016 22:11

پانامہ لیکس کے معاملے پر وزیر اعظم نوازشر یف سے کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا ..

لاہور/دوبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 مئی۔2016ء) پیپلز پارٹی پار لیمنٹرین کے صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کے معاملے پر وزیر اعظم نوازشر یف سے کسی قسم کا سمجھوتہ ہو رہا ہے اور نہ ہی ہوگا ‘ہم پانامہ لیکس کے معاملے کو کسی صورت نظر اندازکرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا بلکہ ہم اس معاملے کو حتمی نتیجے تک پہنچانا چاہتے ہیں ‘لندن میں جے یوآئی (ف) کے سر براہ مولانا فضل الر حمن سے کسی قسم کی ملاقات نہیں ہوئی۔

میڈ یا رپورٹس کے مطابق اتوار کے روز پیپلز پارٹی پار لیمنٹرین کے صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نوازشر یف سے کسی قسم کے سمجھوتے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشر یف اور حکومت سے کسی قسم کا سمجھوتہ ہو رہا ہے اور نہ ہی ہوگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میرے اور پارٹی کے موقف میں کسی قسم کا تضاد نہیں پیپلزپارٹی پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے ٹی اوآرز کی تیاری کیلئے پارلیمانی کمیٹی میں شامل ہیں اور اپوزیشن کیساتھ چلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الر حمن سے میری کوئی ملاقات نہیں ہوئی او ر نہ ہی پیپلزپارٹی پانامہ لیکس کو کسی صورت نظرانداز کرسکتی ہے کچھ لوگ اس حوالے سے حکومت کے ساتھ پیپلزپارٹی کی مفاہمت کے حوالے سے جھوٹے پروپگینڈہ کر رہے ہیں مگر پیپلزپارٹی کا موقف بالکل واضح ہے ہم پانامہ لیکس کو ہر صورت حتمی نتیجے تک پہنچانے چاہتے ہیں ۔