مختلف ممالک کی جیلوں میں قید 8833 پاکستانیوں کو قانونی مدد فراہم کی جائے، وفاقی محتسب کی دفترخارجہ کو ہدایت

اتوار 29 مئی 2016 22:34

مختلف ممالک کی جیلوں میں قید 8833 پاکستانیوں کو قانونی مدد فراہم کی جائے، ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 مئی۔2016ء) وفاقی محتسب نے دفترخارجہ کو ہدایت کی ہے کہ مختلف ممالک کی 65 سے زائد جیلوں میں قید 8833 پاکستانیوں کو قانونی اورقونصلر مدد فراہم کی جائے ۔ وفاقی محتسب کے گریوینس کمشنر برائے اوورسیز پاکستانیز حافظ احسان احمد کھوکھر نے دفترخارجہ سے کہا کہ اس سلسلہ میں ایس او پی تیارکیا جائے اور اس پر عملدرآمد کیلئے بہتر رابطے کو یقینی بنایا جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ان ممالک میں تعینات سفیروں اورہائی کمشنرز کے اجلاس کابھی اہتمام کیا جائے جہاں پاکستانی جیلوں میں قید اور نظر بند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہمارا قانونی اور اخلاقی فرض ہے کہ اس مسئلے کوحل کیا جائے اور غیرملکی جیلوں میں پاکستانی قیدیوں کے لئے قانونی اورقونصلرامداد کا میکنزم فراہم کیا جائے۔ انہوں نے دفترخارجہ سے کہا کہ ایک سینئر افسر کو بطور فوکل پرسن تعینات کیا جائے اور اس معاملے پر ایس او پی تیارکیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :