آئی پی ایل فائنل ، سن رائزز حیدر آباد نے دلچسپ مقابلے کے بعد رائل چیلنجز بنگلور کو 8 رنز سے ہرا کر ٹائٹل جیت لیا

اتوار 29 مئی 2016 23:30

آئی پی ایل فائنل ، سن رائزز حیدر آباد نے دلچسپ مقابلے کے بعد رائل چیلنجز ..

بنگلور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 مئی۔2016ء) سن رائزز حیدر آباد نے دلچسپ مقابلے کے بعد رائل چیلنجز بنگلور کو 8 رنز سے شکست دے کر آئی پی ایل کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔اتوار کو بنگلور کر کٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے آئی پی ایل 9ویں ایڈیشن کے فائنل میں سن رائزز حیدر آباد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ سن رائزز حیدر آباد کی جانب سے کپتان ڈیوڈ وارنر اور شیکھر دھون نے اننگز کا آغاز کیا ،دونوں اوپنرز نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کر تے ہوئے ٹیم کو 63رنز کا اوپننگ سٹینڈ مہیا کیا۔

سن رائزز حیدر آباد کی پہلی وکٹ 63رنز کے مجموعی سکور پر گری جب شیکھر دھون 25گیندؤں پر 28رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ سن رائزز حیدر آباد کی دوسری وکٹ 97رنز کے مجموعی سکور پر گری جب مو سیز 4رنز بنا کر جورڈن کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

(جاری ہے)

نئے آنے والے کھلاڑی یوراج سنگھ نے ڈیوڈ وارنر کیساتھ ملکر تیسری وکٹ کیلئے 28رنز کی پارٹنر شپ قائم کر کے ٹیم کا سکور 125رنز تک پہنچا دیا۔

سن رائزز حیدر آباد کی تیسری وکٹ رنز پر گری جب ڈیوڈ وارنر 38گیندؤں پر 3چھکوں اور8چوکوں کی مدد سے 69رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ سن رائزز حیدر آباد کی چوتھی وکٹ 147رنز پر گری جب دیپک ہودا 3رنز بنا کر ارونند کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے، سن رائزز حیدر آبادکی پانچویں وکٹ 148رنز پر گری ،یوراج سنگھ 23گیندؤں پر 38رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ سن رائزز حیدر آباد کے چھٹے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی اوجھا تھے جو 7رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔ سن رائزز حیدر آباد نے مقررہ 20اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 208رنز سکور کئے ۔ سن رائزز حیدر آباد کی جانب سے بن کٹنگ نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کر تے ہوئے 15گیندؤں پر 4چھکوں اور 3چوکوں کی مدد سے 39رنز سکور کئے ۔

متعلقہ عنوان :