Live Updates

وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف وزیر اعظم نواز شریف سے ملنے کیلئے لندن پہنچ گئے

اتوار 29 مئی 2016 23:30

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 مئی۔2016ء) وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف وزیر اعظم نواز شریف سے ملنے کے لیے لندن پہنچ گئے ۔ اتوار کو وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف اپنے بیٹے حمزہ شہباز کے ساتھ لندن پہنچے جہاں وہ نواز شریف سے ملاقات کریں گے ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کے دل کا آپریشن منگل کے روز ہو گا،شہباز شریف آپریشن سے قبل نواز شریف سے ملا قات کے لیے لندن پہنچے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز شہباز شریف اورچوہدری نثار کی آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات ہوئی تھی ۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات