ڈاکٹر عبد القدیر خان کو نظر بند رکھنے پر چوہدری نثار کو لیگل نوٹس بھجوادیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 30 مئی 2016 13:32

ڈاکٹر عبد القدیر خان کو نظر بند رکھنے پر چوہدری نثار کو لیگل نوٹس بھجوادیا ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30 مئی 2016ء) :ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر خان کو ان کے گھر میں نظر بند رکھنے پر وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو لیگل نوٹس بھجوادیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق یہ نوٹس لاہور ہائی کورٹ بار ہیومن رائٹس سیل کے شریک چئیرمین اشرف عصمی کی جانب سے بھجوایا گیا ہے۔جس میں کہا گیا کہ محسن پاکستان کو سالہا سال سے ان کے گھر میں نظر بدن رکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سکیورٹی کے نام پر گھر میں نظر بند رکھ کر ان کے کہیں آنے جانے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے،نوٹس میں کہا گیا کہ سابق صدر پرویز مشرف کے دور سے امریکی دباﺅ کے پیش نظر انہیں ان ہی کے گھر میں نظر بند رکھا گیا ہے، جس کے باعث ان کی زندگی اذیت کا شکار ہے۔نوٹس میں تنبیہہ کی گئی کہ اگر ڈاکٹر عبد القدیر خان کی نظر بندی کو ایک ہفتے میں ختم نہ کیا گیا تو اس کے خلاف اعلیٰ عدالتوں سے رجوع کیا جائے گا۔