07 ڈی ایس پیز کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری

پیر 30 مئی 2016 23:07

لاہور۔30 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 مئی۔2016ء ) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب مشتاق احمد سکھیرا نے 07 ڈی ایس پیز کے تقرری و تبادلے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق، ڈی ایس پی لاجسٹکس ایس پی یو پنجاب احسان الہی کھوکھر کو ایس ڈی پی او سٹی سیالکوٹ کی خالی آسامی پر،ڈی ایس پی ہیڈ کواٹرز لودھراں محمود شاہد کو ایس ڈی پی او فورٹ عباس بہاولنگر کی خالی آسامی پر ،ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم بہاولپور محمد ارشد علی کو ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم بہاولنگر کی خالی آسامی پر، تقرری کے منتظر، ڈی ایس پی حسن عزیز کو ایس ڈی پی او مناواں لاہور کی خالی آسامی پر ،ڈی ایس پی سیکیورٹی (VVIP-I ) راولپنڈی محمد انور کو ڈی ایس پی ہیڈ کواٹرزچکوال کی خالی آسامی پر، ڈی ایس پی انوسٹی گیشن آر او ڈیرہ غازی خان حبیب اللہ خان کو سپیشل برانچ پنجاب لاہور کی خالی آسامی پر، ڈی ایس پی سپیشل برانچ پنجا ب آفتاب احمد بٹ کو سنٹرل پولیس آفس پنجاب لاہور میں رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :