وزیراعظم نواز شریف کی سرجری کامیاب ہوگئی ہے۔پرویزرشید

قوم کی دعاؤں سے وزیراعظم کی سرجری انتہائی کامیاب رہی،اوپن ہارٹ سرجری ڈاکٹروں کی توقعات سے بڑھ کر کامیاب رہی ہے۔وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 31 مئی 2016 15:04

وزیراعظم نواز شریف کی سرجری کامیاب ہوگئی ہے۔پرویزرشید

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31مئی۔2016ء) :وفاقی وزیراطلاعات ونشریات پرویز رشید نے قوم اور (ن)لیگی کارکنوں کوخوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کی سرجری کامیاب ہوگئی ہے،قوم کی دعاؤں سے وزیراعظم کی سرجری انتہائی کامیاب رہی ہے۔انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ وزیراعظم کی اوپن ہارٹ سرجری ڈاکٹروں کی توقعات سے بڑھ کر کامیاب رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اللہ نے دعائیں قبول کرلی ہیں۔تمام مذاہب کے لوگوں نے نواز شریف کیلئے دعائیں کیں۔دریں اثناں ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف کی سرجری تین گھنٹے سے جاری ہے۔جبکہ مزید چار گھنٹے لگیں گے۔اس کے بعد ہی حتمی رپورٹ دی جائیگی۔وزیراعظم کی سرجری کرنے والے چاروں سرجنز کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی سرجری کے دوران کسی قسم کی پیچیدگی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔