کرپشن اور نادرا اکٹھے نہیں چل سکتے،شناختی کارڈز کی تصدیق کا عمل شفاف ہونا چاہیے۔چوہدری نثار

ملا اختر منصور کی لاش افغانستان میں ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے، ملا منصور کے شناختی کارڈ میں معاونت کرنیوالے تمام افسران کو گرفتار کرلیا ہے،جعلی شناختی کارڈاور پاسپورٹ کا مسئلہ صرف پاکستان میں ہی نہیں پوری دنیامیں ہے،40لاکھ افغانی مہاجرین،بنگلا دیشی اور برما کے لوگوں کی وجہ سے مسائل درپیش ہیں۔وزیرداخلہ چوہدری نثار

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 31 مئی 2016 16:35

کرپشن اور نادرا اکٹھے نہیں چل سکتے،شناختی کارڈز کی تصدیق کا عمل شفاف ..

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31مئی۔2016ء) :وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ کرپشن اور نادرا اکٹھے نہیں چل سکتے،ملا اختر منصور کی لاش افغانستان میں ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے، جعلی شناختی کارڈاور پاسپورٹ کے مسائل صرف پاکستان میں ہی نہیں پوری دنیامیں ہے،40لاکھ افغانی مہاجرین،بنگلا دیشی اور برما کے لوگوں کی وجہ سے مسائل درپیش ہیں۔

وہ آج نادرا بورڈ اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔اس موقعہ پر اجلاس میں چیئرمین نادرا مبین یوسف سمیت دیگر حکام شریک تھے۔وزیرداخلہ نے نادرا حکام کو ہدایت کی ہے کہ شناختی کارڈز کی ازسر نو تصدیق کا عمل شفاف ہونا چاہیے۔ کرپشن اور نادرا اکٹھے نہیں چل سکتے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے جعلی کوائف رکھنے والوں پر کوئی توجہ نہیں دی۔

(جاری ہے)

ہماری حکومت نے جعلی شناختی کارڈ اور جعلی پاسپورٹ کے خاتمے کیلئے کام کیا ہے۔

اب تک اڑھائی سال میں اڑھائی لاکھ مشکوک شناختی کارڈز بلاک کیے گئے۔مشرف دور حکومت میں ایک بھی شناختی کارڈ بلاک نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت سمیت پوری دنیامیں جعلی شناختی کارڈز کے مسائل ہیں۔چوہدری نثار نے کہا کہ ملا منصور کے شناختی کارڈ میں معاونت کرنیوالے تمام افسران کو گرفتار کرلیا گیاہے،ولی محمد کو 2002 میں پہلا شناختی کارڈ جاری کرنے والے کو بھی گرفتارکرلیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈی این اے رپورٹ تک ملا منصور کی تصدیق نہیں کرسکتے تھے۔ولی محمد کو پہلا شناختی کارڈ جاری کرنیوالے افسر کو بھی گرفتار کرلیاگیاہے۔ ملا اختر منصور کی لاش افغانستان میں ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے۔ورثاء لاش کو سرحد پار لے گئے ہیں۔