قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس 6 جون سے 10 جون 2016 تک جاری رہے گا،وزیر خزانہ 16 جون کو 2016-17 کے بجٹ پر بحث سمیٹیں گے

قومی اسمبلی کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ

منگل 31 مئی 2016 23:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 مئی۔2016ء ) قومی اسمبلی کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں بجٹ سیشن کے ایجنڈا کے حوالے سے غور کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ بجٹ سیشن 6 جون 2016 سے 10 جون 2016 تک جاری رہے گی اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار 16 جون کو 2016-17 کے بجٹ پر بحث سمیٹیں گے۔منگل کو سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہونے والے ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں بجٹ سیشن کے ایجنڈا کے حوالے سے غور کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بجٹ 6 جون 2016 سے 10 جون 2016 تک جاری رہے گی اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار 16 جون کو 2016-17 کے بجٹ پر بحث سمیٹیں گے ۔ یہ فیصلہ کیا گیا کہ اپوزیشن کی کٹوتی کی تاریخ پر بحث اور ووٹنگ 17، 18 جون کو کی جائے گی ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ فنانس بل 2016 پر غور اور منظوری کا عمل 20 جون سے شروع ہو گا اور سپلیمنٹری گرانٹس پر بحث اور منظوری21 جون کو ہو گی ۔ یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ بجٹ سیشن کے دوران اسمبلی کا اجلاس 11 بجے سے شام 4 بجے تک ہو گا اور یہ پیر سے ہفتہ تک چلے گا۔

متعلقہ عنوان :