ایف آئی اے کاصدرمیں ہوٹل پرچھاپہ،دوانسانی سمگلرزگرفتار

ملزمان کے قبضے سے چار پاسپورٹس اور دیگر جعلی سفری دستاویزات برآمد ہوئے ہیں

منگل 31 مئی 2016 23:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 مئی۔2016ء ) ایف آئی اے نے خفیہ اطلاع پرصدرمیں ہوٹل پرچھاپہ مارکردوانسانی سمگلروں کو گرفتارکرلیا۔وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایف آئی اے نے خفیہ اطلاع پرصدر میں الشمس ہوٹل پر چھاپہ مارا جہاں دو انسانی سمگلز گرفتار کر لیے گئے۔ملزم یٰسین کا تعلق کوٹلی آزاد کشمیر اور طارق سعید کا تعلق گوجر خان سے ہے۔

(جاری ہے)

بیان کے مطابق ملزمان کے قبضے سے چار پاسپورٹس اور دیگر جعلی سفری دستاویزات برآمد ہوئے ہیں۔ملزمان سادہ لوح لوگوں کو مسقط اور دیگر بیرون ممالک بھجوانے کا جھانسہ دیکر لاکھوں روپے بٹورتے تھے۔بیان کے مطابق گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے ایف آئی اے کے انسداد انسانی سمگلنگ سیل منتقل کر دیا گیا۔ایف آئی اے نے ملزمان کے خلاف مقدم درج کر کے تحقیقات شروع کردیں۔

متعلقہ عنوان :