صدر کی تقریر حکومت کی تعریف سے شروع اور اسی پر ختم ہوئی۔سینیٹر سراج الحق
صدر کے خطاب میں امریکی ڈرون حملوں کی مذمت نہیں کی گئی،نجانے کس خوف سے صدر کو ڈرون حملوں پر پر اسرار خاموشی اختیارکرنے پر مجبور کیا،صدر نے عام آدمی کی معاشی اور سماجی پریشانیوں کے خاتمہ کیلئے کوئی لائحہ عمل نہیں دیا۔امیر جماعت اسلامی کا ردعمل
ثنااللہ ناگرہ بدھ 1 جون 2016 15:12
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم جون۔2016ء):امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے پارلیمانی سال کے موقع پر پارلیمنٹ کے پہلے مشترکہ اجلاس سے صدر پاکستان کے خطاب پراپنے تبصرہ میں کہا ہے کہ صدر نے اپنے خطاب میں قومی مسائل پر اجاگر کرنے کی بجائے حکومت کی مدح سرائی کرتے ہوئے تصویر کا ایک رخ پیش کیا ۔نئے پارلیمانی سال کے آغاز پرعوام کرپشن فری پاکستان کا مطالبہ کررہے ہیں جبکہ صدر پاکستان نے اپنے خطاب میں حکومتی کرپشن کا تذکرہ تک نہیں کیا اور نہ اس کے خاتمہ کی کوئی تجویز قوم کے سامنے رکھی ۔
انہوں نے کہا کہ صدر کی تقریر میں قومی خود مختاری کے تحفظ کے حوالے سے بھی کوئی روڈ میپ تجویز نہیں کیا گیا اور نہ ہی امریکی ڈرون حملوں کی مذمت کی گئی ، نجانے کس خوف سے صدر کو ڈرون حملوں پر پر اسرار خاموشی اختیارکرنے پر مجبور کیا ۔(جاری ہے)
سراج الحق نے کہا کہ صدرمملکت، حکومت کا نہیں وفاق کا نمائندہ اور مملکت کا سربراہ ہوتا ہے لہذا اپنے اسی منصب کے مطابق بات کرتا ہے مگر صدر پاکستان جناب ممنون حسین کی آج کی تقریر میں حکومت کی تین سالہ کارکردگی پر تبصرہ کی بجائے انہوں نے حکومتی کارکردگی کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے جس سے ارکان پارلیمنٹ سمیت پوری قوم کو مایوسی ہوئی ،ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے صدر مملکت کی تقریر بھی حکومتی ترجمان نے لکھی ہے۔
سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ صدر کی تقریر میں عام آدمی کی معاشی اور سماجی پریشانیوں کے خاتمہ کیلئے کوئی لائحہ عمل نہیں دیا گیا۔اسی طرح انہوں نے کسانوں مزدوروں اور خواتین سمیت قبائلی عوام اور آئی ڈی پیز کے مسائل کا اپنی تقریر میں سرے سے کوئی ذکر نہیں کیا ۔صدر نے حکومت کی خارجہ محاذ پر مسلسل ناکامیوں کا کوئی تذکرہ نہیں کیا جس نے ملک کی سا لمیت کو خطرے سے دو چار کردیا ہے ۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ مجموعی طور پر صدر کی تقریر حکومت کی تعریف و توصیف سے شروع ہوئی اور اسی پر ختم ہوگئی۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان کو کم از کم 3سال کا نیا آئی ایم ایف پروگرام درکار ہے،وفاقی وزیرخزانہ
-
امریکی صدر جوبائیڈن کا وزیراعظم شہباز شریف کوخط ، نو منتخب حکومت کیلئے نیک تمناوٴں کا اظہار
-
وزیرِمملکت شزہ فاطمہ سے آذربائیجان کے سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال
-
پرویز الہٰی کو مزید چند دن ہسپتال میں رکھا جاسکتا ہے، ہسپتال ذرائع
-
ملک سے سیاسی تقسیم اور افراتفری کا خاتمہ چاہتے ہیں، وزیر اعظم
-
اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی وکلا سے جیل میں ملاقات کی درخواست نمٹا دی
-
ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والوں کے ساتھ سختی سے پیش آئیں گے،سرفراز بگٹی
-
سرکاری تقریبات میں پروٹوکول کیلئے سرخ قالین بچھانے پر پابندی عائد
-
علی امین گنڈا پور نے صوبے میں مستحق افراد کو 1 ارب سے زائد عید پیکیج دینے کی منظوری دیدی
-
تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے عمران خان کے وکلاءکی کارکردگی پر سوالات اٹھا دئیے
-
پی ٹی آئی رہنماءعامر ڈوگر کو عمرے پر جانے کی اجازت مل گئی
-
گوجرانوالہ،سفاک چچا اور چچی کامبینہ طورپربچے پرڈنڈوں سے تشدد،7سالہ بچہ جاں بحق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.