ڈرون حملے ملکی سالمیت کے خلاف ہیں ٗ سینیٹر عبد القیوم خان

طاقت کے بل بوتے پر بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنانا درست نہیں ٗ میڈیا سے گفتگو

بدھ 1 جون 2016 17:57

ا سلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جون۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر عبدالقیوم نے کہا ہے کہ ڈرون حملے ملکی سالمیت کے خلاف ہیں ٗطاقت کے بل بوتے پر بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنانا درست نہیں ۔

(جاری ہے)

بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صدر مملکت کا پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے خطاب تاریخی ہے، صدر نے پاک چین اقتصادی راہداری اور مختلف ممالک کے ساتھ تعلقات کی بہتری کی بات کی، صدر کا تمام امور و مسائل پر پیغام واضح تھا۔

انہوں نے کہا کہ ڈرون حملے ملکی سالمیت کے خلاف ہیں، امریکہ کو اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ طاقت کے بل بوتے پر بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنانا درست نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اقتصادی راہداری منصوبہ کو ناکام بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ صدر نے پیغام دیا کہ حکومتیں آتی اور جاتی رہیں گی تاہم اقتصادی راہداری منصوبہ ہماری ریاست کے لئے مفید ہے اور اس پر سیاست نہ کی جائے۔

متعلقہ عنوان :