صدر کاپارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب ، خواجہ آصف، شاہ محمود قریشی،فاروق ستار ،فہمیدہ مرزا سمیت متعدد ارکان اور وزراء ایوان سے غیر حاضر

بدھ 1 جون 2016 18:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جون۔2016ء) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدر مملکت کے خطاب کے موقع پر وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر شاہ محمود قریشی، ایم کیو ایم کے ڈاکٹر فاروق ستار، سابق سپیکر فہمیدہ مرزا ، متعدد حکومتی وزراء اور اپوزیشن و حکومتی ارکان ایوان سے غیر حاضر رہے، مجموعی طور پر ارکان کی حاضری بھی 70فیصد سے کم تھی۔