سپریم کورٹ میں این ا ے 110میں مبینہ بے ضا بطگیوں کے حوالے سے مقدمہ کی سماعت، نادراکی طرف سے رپورٹ جمع کرانے کے بعد مزید سماعت تین جون تک ملتوی

بدھ 1 جون 2016 23:06

سپریم کورٹ میں این ا ے 110میں مبینہ بے ضا بطگیوں کے حوالے سے مقدمہ کی ..

اسلام آباد ۔ یکم جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم جون۔2016ء) سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این ا ے 110میں مبینہ بے ضا بطگیوں کے حوالے سے مقدمہ میں نادراکی طرف سے رپورٹ جمع کرانے کے بعد مزید سماعت تین جون تک ملتوی کردی ہے ، قبل ازیں بدھ کو چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی، یادرہے کہ قومی اسمبلی کے اسی حلقہ سے 2013کے انتخابات میں خواجہ محمد آصف کامیاب قرار پائے تھے ۔

(جاری ہے)

بعدازاں ان کے مخالف امیدوار عثمان ڈار نے انکی کامیابی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا ،جس پرسپریم کورٹ نے نادراسے ووٹوں کی تصدیق کے با رے میں رپورٹ طلب کی تھی گزشتہ روزسماعت کے دورا ن درخواست گزار عثمان ڈار کے وکیل ڈاکٹر بابر اعوان کی نشاندہی پر عدالت نے نادراکے حکام کو وضاحت کیلئے طلب کیا ۔جس کے بعد نادراکی جانب سے رپورٹ عدالت میں جمع کرادی گئی ، کیس کی مزید سماعت جمعہ کوہوگی ۔

متعلقہ عنوان :