ہم چاہتے ہیں ٹی او آرز کے حوالے سے پارلیمانی کمیٹی اتفاق رائے سے اپنا کام مکمل کرے۔ کمیٹی میں مبینہ ڈیڈ لاک کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کر رہا ہوں

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 1 جون 2016 23:06

اسلام آباد ۔ یکم جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم جون۔2016ء) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں ٹی او آرز کے حوالے سے پارلیمانی کمیٹی اتفاق رائے سے اپنا کام مکمل کرے۔ کمیٹی میں مبینہ ڈیڈ لاک کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کر رہا ہوں۔ہفتے کو سہ پہر تین بجے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ ، اعتزاز احسن اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار سمیت دیگر ارکان سے ملاقات ہوگی۔

(جاری ہے)

بدھ کوا سپیکر قومی اسمبلی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ انہیں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا فون آیا ۔ انہوں نے شکوہ کیا کہ اعتزاز احسن کہتے ہیں کہ حکومت ٹی او آرز میں سنجیدہ نہیں ہے۔ میں نے اس پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے رابطہ کیا انہوں نے بتایا کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے۔ سپیکر نے کہا کہ مبینہ ڈیڈ لاک کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کر رہا ہوں۔ ہفتے کو سہ پہر تین بجے خورشید شاہ ، اعتزاز احسن اور اسحاق ڈار سمیت دیگر ارکان سے ملاقات ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پارلیمانی کمیٹی اتفاق رائے سے اپنا کام مکمل کرے اور ہم یہ بھی جاننا چاہتے ہیں کو خرابی کہاں پر ہے جس کی وجہ سے کام آگے نہیں بڑھ رہا۔