سعودی سفیر کی مریم نوازسے ملاقات، وزیراعظم کی خیریت دریافت کی

قوم کی جانب سے وزیراعظم نوازشریف کی عقیدت اور محبت دیکھ کر خوشی ہوئی، عبداللہ مرزوق الزاہرانی

بدھ 1 جون 2016 23:16

سعودی سفیر کی مریم نوازسے ملاقات، وزیراعظم کی خیریت دریافت کی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جون۔2016ء) سعودی سفیر عبداللہ مرزوق الزاہرانی نے مریم نواز شریف سے ملاقات کی اور ان سے وزیراعظم کی خیریت دریافت کی ۔

(جاری ہے)

بدھ کو سعودی سفیر عبداللہ مرزوق الزاہرانی نے وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز شریف سے ملاقات کر کے وزیراعظم نوازشریف کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ انہیں قوم کی جانب سے وزیراعظم نوازشریف کی عقیدت اور محبت دیکھ کر خوشی ہوئی اور وہ ان کی جلد صحتیابی کے لئے کی گئی دعاؤں سے متاثر ہوئے ۔