کویت سٹی: مساج سنٹر کے نام پر غیر اخلاقی کام کرنے والے 11غیر ملکی گرفتار

جمعرات 2 جون 2016 15:12

کویت سٹی: مساج سنٹر کے نام پر غیر اخلاقی کام کرنے والے 11غیر ملکی گرفتار

کویت سٹی: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔02جون 2016ء) : کویتی پولیس نے مسا ج سنٹر کے نام پرغیر اخلاقی کام کرنے والے گیارہ غیر ملکیوں کو گرفتار کر لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق کسٹمز پولیس نے ایک مصری شہری کو ائر پورٹ سے گرفتار کیا جس کو ایڈز کا مرض بھی لاحق تھا۔ ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ ایک مساج سنٹر میں کام کرتا تھا ، جس مساج کے نام پر غیر اخلاقی کام بھی کیئے جاتے تھے ۔

(جاری ہے)

ا ور وہاں پر اٹھ سے دس افراد اور بھی ہیں جو اس کام میں ملوث ہیں ۔ اس نے مزید بتایا کہ ان افراد میں کچھ ایسے بھی ہیں جن کو ایڈز کا مرض لاحق ہے ۔ پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر مساج سنٹر پر چھاپا مار کر تمام افراد کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد بتایا ہے کہ ان ملزمان میں ہندوستانی اور فلپائینی شہری شامل ہیں۔ جبکہ ان تمام افراد کے خون کے نمونوں کے ٹیسٹ لیئے جا رہے ہیں۔تا کہ معلوم کیا جا سکے ان میں سے کتنے ملزمان کو ایڈز کا مرض لا حق ہے۔

متعلقہ عنوان :