چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود سے ترک وزیر دفاع کی ملاقات دو طرفہ دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

ترک وزیر دفاع نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بھی سراہا ،آئی ایس پی آر

جمعہ 3 جون 2016 23:19

راولپنڈی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 جون۔2016ء ) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشدمحمود سے ترک وزیر دفاع فکری اسحاق نے ملاقات کی جس میں جیو اسٹرٹیجک صورتحال اور سیکیورٹی معاملات پر تبادلہ خیال اور دو طرفہ دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد سے ترک وزیر دفاع نے ملاقات کی ۔

ترک وزیر دفاع کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی موجود تھا ، ملاقات میں جیو اسٹرٹیجک صورتحال اور سیکیورٹی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا ۔ ترک وزیر دفاع نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بھی سراہا ۔ پاکستانی افواج نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قابل قدر قربانیاں دیں۔