Live Updates

ملتان،رمضان المبارک ،1500سے زائداہلکار مساجد میں تعینات ہونگے،651مساجد حساس قرار

جمعہ 3 جون 2016 23:27

ملتان۔3 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 جون۔2016ء) ملتان پولیس نے ماہ رمضان کے دوران ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظر نماز تراویح اور دیگر نمازوں کے اوقات میں مساجد کی سکیو رٹی انتظامات کوحتمی شکل دیدی ہے جبکہ رمضان بازاروں میں بھی پولیس اہلکار تعینات کردیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق رمضان المبارک کے دوران1183مساجد کی فہرست تیار کی گئی ہے جن میں سے 651کوحساس قراردیتے ہوئے اے کیٹیگری میں رکھا گیا ہے ۔

پولیس نے حساس اور دیگر مساجد کی سکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔اس سلسلے میں 1500سے زائد پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹی دیں گے جبکہ 13رمضان بازاروں کی سکیورٹی کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔ہررمضان بازار میں پولیس افسر اورچار جوان دو شفٹوں میں ڈیوٹی دیں گے جبکہ ہررمضان بازار میں دوٹریفک وارڈن بھی موجودہونگے۔

Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :