Live Updates

مخالفین صحیح کہتے ہیں مجھے واقعی اے ٹی ایم مشینوں کی ضرورت ہے ‘عمران خان

اسلامی نظریاتی کو نسل کو سوائے عورتوں کے اور کوئی چیز نظر نہیں آتی ،کو نسل وزیراعظم کے احتساب کا مطالبہ کر تی عوام کے ٹیکس کا پیسہ اس لیے نہیں ہے کہ طاقتور لوگ اس سے اپنی ذاتی آف شور کمپنیاں بنائیں،جب تک صاحبِ اقتدار طبقہ خود ٹیکس چوری اور کرپشن میں ملوث ہوگا تب تک عوام ٹیکس ادا نہیں کریں گے ،بجٹ سے متعلق حقائق بھی عوام کے سامنے لاؤں گا کرپشن ٹیکس چوری کی نشاندہی اپوزیشن کا کام ہے ‘چےئرمین پی ٹی آئی

جمعہ 3 جون 2016 23:32

مخالفین صحیح کہتے ہیں مجھے واقعی اے ٹی ایم مشینوں کی ضرورت ہے ‘عمران ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 جون۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ میرے عوامی فلاحی منصوبے اس قدر بڑھ چکے ہیں کہ مجھے واقعی اے ٹی ایم مشینوں کی ضرورت ہے ، بہت جلد پا نامہ لیکس کے خلاف تحریک چلا نے کیلئے بھی فنڈریزنگ کیلئے نکلوں گا،اسلامی نظریاتی کو نسل کو سوائے عورتوں کے اور کوئی چیز نظر نہیں آتی ، اسلامی نظریاتی کو نسل کو چاہیے تھا کہ وزیراعظم کے آزادانہ احتساب کا مطالبہ کر تی ،عوام کے ٹیکس کا پیسہ اس لیے نہیں ہے کہ طاقتور لوگ اس سے اپنی ذاتی آف شور کمپنیاں بنائیں،جب تک صاحبِ اقتدار طبقہ خود ٹیکس چوری اور کرپشن میں ملوث ہوگا تب تک عوام ٹیکس ادا نہیں کریں گے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں نمل یو نیورسٹی کی سالانہ فنڈ ریزنگ کی تقریب سے خطاب اور قبل ازیں اےئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ۔

(جاری ہے)

نمل یونیورسٹی کی سالانہ فنڈ ریزنگ کی تقریب سے خطاب کے دوران انہوں نے کہاکہ شوکت خانم ہسپتال اور نمل کالج جیسے خیراتی اداروں کیلئے اتنی زیادہ فنڈریزنگ کرنی پڑتی ہے کہ اب تومیرا سارا وقت فنڈ ریزنگ میں گزرتا ہے اگر مخالفین میرے لیے اے ٹی ایم مشینوں کی بات کرتے ہیں تو انہوں نے بالکل ٹھیک نام رکھا ہے کیونکہ میرے عوامی فلاحی منصوبے اس قدر بڑھ چکے ہیں کہ مجھے واقعی اے ٹی ایم مشینوں کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے کہاکہ بہت جلد پا نامہ لیکس کے خلاف تحریک چلا نے کیلئے بھی فنڈریزنگ کیلئے نکلوں گا ملک کی سیاست میں کرپشن کا کینسر ختم کرنے کیلئے سیاست کا شعبہ چنا ہے ہما ری ساری نو جوان نسل کو سیاسی ہو نا چاہیے کیونکہ یہ ایک ڈکٹیٹر کاوژن تھا کہ نوجوان غیر سیاسی ہوں کیونکہ غیر سیاسی تو صرف جا نور ہوتے ہیں ۔ا نہوں نے کہاکہ اسلامی نظریاتی کو نسل کو سوائے عورتوں کے اور کوئی چیز نظر نہیں آتی ، اسلامی نظریاتی کو نسل کو چاہیے تھا کہ وزیراعظم کے آزادانہ احتساب کا مطالبہ کر تی ، لیکن اسلامی نظریاتی کو نسل کی جانب سے ایسا کوئی بیان سامنے نہیں آیا ۔

اسلامی نظریاتی کو نسل عدل اور انصاف کی بات نہیں کر تی اور سارا نزلہ عورتوں پر گراتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ فضل الرحمن جس کو میں مولانا نہیں مانتاوہ بھی وزیر اعظم سے بیرون ملک رکھے ہوئے پیسے کو واپس لانے کا مطالبہ کرنے کی بجائے پانامہ لیکس کو یہودیوں کی سازش قرار دے رہے ہیں۔ انشاء اللہ جب میری حکومت آئی تو میں اس سے دگنا ٹیکس اکٹھا کر کے دکھاؤں گاانہوں نے کہاکہ قوم غریب عوام کے اوپر خرچ کرنے سے بنتی ہے ، پل اور انڈرپاسز بنا نے سے نہیں بنتی۔

میگا پراجیکٹس صرف اور صر ف کرپشن کا ذریعہ ہیں اڑھائی کروڑ بچے سکولوں سے باہر ہیں اور 200ارب اورنج ٹرین پر لگارہے ہیں ۔ قبل ازیں لاہور ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کے دوران عمران خان نے کہا کہ عوام کے ٹیکس کا پیسہ اس لیے نہیں ہے کہ طاقتور لوگ اس سے اپنی ذاتی آف شور کمپنیاں بنائیں،جب تک صاحبِ اقتدار طبقہ خود ٹیکس چوری اور کرپشن میں ملوث ہوگا تب تک عوام ٹیکس ادا نہیں کریں گے ،یہ وقت حکومت کے لیے بہت اچھا تھا کہ وہ حکمران مراعات یافتہ اور امیر طبقے سے ٹیکس وصولی کا اعلان کرتی۔

موجودہ حکومت نے بے روزگاری اور صحت کو نظر انداز کر کے اورنج ٹرین کے منصوبے کیلئے تو 200ارب روپے مختص کردئیے مگر عوامی مسائل کے لیے ان کے پاس وسائل کی کمی کا بہانہ موجود ہوتا ہے۔ٹیکس ادائیگی کے ہر ایک روپے میں سے 40پیسے قرضے کی مد میں ادا کیے جاتے ہیں، حکومت قرضے لے رہی ہے مگر ملکی حالات بدتر ہوتے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستانی قوم سب سے کم ٹیکس اور سب سے زیادہ خیرات ادا کرتی ہے، قوم کو جس پر بھروسہ ہوتا ہے اس کو دل کھول کر عطیات دیتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ یہ وقت حکومت کے لیے بہت اچھا تھا کہ وہ حکمران مراعات یافتہ اور امیر طبقے سے ٹیکس وصولی کا اعلان کرتی۔جب تک صاحبِ اقتدار طبقہ خود ٹیکس چوری اور کرپشن میں ملوث ہوگا تب تک عوام ٹیکس ادا نہیں کریں گے ۔بجٹ کے موقع پر اسمبلی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کے سوال پر عمران خان نے کہا کہ جب وزیر اعظم پارلیمنٹ میں آکر ہمارے سوالات کا جواب نہیں دیتے تو ایوان میں جانے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ انسانوں کیلئے کچھ نہیں، خیبرپختونخوا کا بجٹ لوگوں کیلئے ہوگا، دنیا میں سب سے کم پاکستانی قوم ٹیکس دیتی ہے۔ بڑے بڑے لوگ ٹیکس نہیں دیتے، اورسیز پاکستانی ملک چلا رہے ہیں، دنیا میں سب سے کم پاکستانی قوم ٹیکس دیتی ہے۔انہوں نے کہاکہ بجٹ سے متعلق حقائق بھی عوام کے سامنے لاؤں گا کیونکہ کرپشن ٹیکس چوری کی نشاندہی اپوزیشن کا کام ہے ۔انہوں نے کہاکہ قرضوں کی اقساط اداکرنے کیلئے مزید قرضے لے جارہے ہیں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات