پاکستان کا بھارتی مداخلت کوعالمی سطح پر بے نقاب کرنے کا فیصلہ

گرفتاریادیو کے انکشافات پر مبنی ثبوت مرتب کیے جارہے ہیں،پاکستان نے کلبھوشن یادیو کو قونسلر رسائی نہ دینے کا بھی فیصلہ کرلیا،ثبوتوں کی بناء پرمختلف ممالک کے سفیروں کو بریفنگ بھی دی جائے گی۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 4 جون 2016 15:56

پاکستان کا بھارتی مداخلت کوعالمی سطح پر بے نقاب کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔04جون۔2016ء) :پاکستان نے بھارتی مداخلت کوعالمی سطح پر بے نقاب کرنے کا فیصلہ کرلیاہے،جس کے باعث پاکستان نے بلوچستان سے گرفتار بھارتی خفیہ ایجنسی کے آفیسر کلبھوشن یادیو کو قونسلر رسائی نہ دینے کا بھی فیصلہ کیاہے،پاکستان بھارتی خفیہ ایجنسی کے آفیسرکے انکشافات پر مبنی ثبوت مرتب کررہا ہے،ثبوت اقوام متحدہ سمیت اہم ممالک کو دیے جائینگے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پاکستان نے بھارت قونسلر رسائی نہ دینے کا فیصلہ کلبھوشن کی دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث ہونے کے اعتراف کی روشنی میں کیا ہے۔پاکستان بھارتی خفیہ ایجنسی کے افسریادیو کے انکشافات پر مبنی ثبوت مرتب کرنے شروع کردیے ہیں۔یہ تمام ثبوت اقوام متحدہ سمیت اہم ممالک کو دیے جائینگے۔جبکہمختلف ممالک کے سفیروں کو بریفنگ بھی دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :