وزارت مذہبی امور نے 1436-37 ہجری کیلئے زکواة کے نصاب کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

ہفتہ 4 جون 2016 23:12

اسلام آباد ۔ 4 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 جون۔2016ء) وزارت مذہبی امور نے 1436-37 ہجری کیلئے زکواة کے نصاب کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے تحت زکواة کا نصاب 35 ہزار 557 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 1980ء کے زکواہ عشر کے پہلے شیڈول کے سیریل نمبر ایک کالم دو میں دیئے گئے طریقہ کار کے مطابق 35557 روپے سے کم اکاؤنٹ میں موجود رقم پر یکم رمضان المبارک کوکوئی زکواة نہیں کاٹی جائے گی۔ نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ پہلی رمضان المبارک کو چاند نظر آنے پر منحصر جو چھ اور سات جون کو ہوسکتا ہے۔ زکواة سیونگ یا اسی طرح کے دیگر ان اکاؤنٹس سے منہا کی جائے گی جن میں 35557 روپے موجود ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :