سپریم کورٹ نے کسان کھاد سبسڈی پیکج کیس کا فیصلہ سنا دیا

مقامی خام مال سے کھاد تیار کرنے والی کمپنیوں کو بھی سبسڈی دینے جبکہ درآمد شدہ خام مال سے تیار کھاد کے لیبارٹری ٹیسٹ کروانے کا حکم

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 6 جون 2016 12:11

سپریم کورٹ نے کسان کھاد سبسڈی پیکج کیس کا فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06جون۔2016ء) سپریم کورٹ نے کسان کھاد سبسڈی پیکج کیس کا فیصلہ سنا دیا ، عدالت نے مقامی خام مال سے کھاد تیار کرنے والی کمپنیوں کو بھی سبسڈی دینے جبکہ درآمد شدہ خام مال سے تیار کھاد کے لیبارٹری ٹیسٹ کروانے کا حکم دیا ہے۔ جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے 27 مئی کو محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔

(جاری ہے)

عدالت نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف وفاق کی اپیل نمٹا دی۔ سپریم کورٹ نے مقامی خام مال سے کھاد تیار کرنے والی کمپنیوں کو بھی سبسڈی دینے کا حکم دیا ہے۔ عدالت کا کہنا ہے کہ سبسڈی لینے والی بیرون ملک سے درآمد شدہ خام مال سے کھاد تیار کرنے والی کمپنیوں کی کھاد کے لیبارٹری ٹیسٹ کروائے جائیں۔ پشاور ہائیکورٹ نے بھی مقامی خام مال سے کھاد تیار کرنے والی کمپنیوں کو کسان کھاد سبسڈی پیکج کے تحت مالی معاونت فراہم کرنے کا حکم دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :