کراچی، ایف آئی اے کی کارروائی،دوہری شہریت کاحامل ملزم گرفتار،اسلحہ برآمد

پیر 6 جون 2016 21:14

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 جون۔2016ء) ایف آئی اے کاونٹر ٹیرارزم ونگ نے دوہری شہریت کے حامل ملزم کو گرفتار کرکے جدید ہتھیار اور منشیات برآمد کرلی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹرایف آئی ایسندھ شاہد حیات اورڈائریکٹرسی ٹی ڈبلیومظہرکاکا خیل نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے شہر کے پوش علاقے سے دوہری شہریت کا حامل ملزم گرفتارعدیل عرف وکی کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے غیرقانونی جدید ہتھیاراور منشیات برآمد کرلی ہے ۔

برآمد کیے گئے ہتھیاروں میں پوائنٹ 223 رائفل،گلوک نائم ایم ایم پسٹل،بریٹا رپیٹر شامل ہے،ذرائع کے مطابق ملزم کے قبضے سے نائن ایم ایم کے 55 جبکہ پوائنٹ 223 کے 48 راونڈ بھی بر آمد کئے گئے،ملزم کے قبضے سے کوکین اور حشیش بھی بر آمد کی گئی،ذرائع کے مطابق ملزم آصف سونارا نامی بزنس میں کے قتل کے الزام میں تین سال جیل بھی کاٹ چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :