میں نہ تو مسلم لیڈر ہوں‌اور نہ ہی مسلمانوں کا ترجمان۔ صادق خان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 7 جون 2016 14:21

میں نہ تو مسلم لیڈر ہوں‌اور نہ ہی مسلمانوں کا ترجمان۔ صادق خان

لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔07 جون 2016ء) : لندن کے نو منتخب مئیر صادق خان کا کہنا ہے کہ میں نہ تو مسلمانوں کا رہنما ہوں اور نہ ہی ان کا ترجمان ہوں۔ غیر ملکی اخبار گارڈین کے ایک آرٹیکل میں صادق خان نے کہا کہ میں خود کو ایک مسلمان سیاستدان نہیں کہتا، نہ ہی میں مسلم لیڈر اور مسلمانوں کو ترجمان ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کی یہاں پر ہی وضاحت ضروری ہے کیونکہ آپ کو محض آپ کے مذہب سے جانا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں لندن کا رہائشی ، ایک بیٹا اور والد ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ماہ رمضان کی مناسبت سے مذہب سے متعلق شکوک و شبہات کو ختم کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ کسی کا مسلمان خاندان یا کسی مسلمان فرد سے میل جول نہیں ہے یا کوئی اگر اسلام سے متعلق آگہی نہیں رکھتا اور صرف خبروں میں آنے والی اسلام سے متعلق خبروں ہی پر اکتفا کرتا اور کسی بھی داڑھی رکھنے والے شخص کی مشکوک سرگرمی دیکھتے ہیں تو اسے نادانستہ طور پر آپ اسلام سے منسوب کر دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان میں مجھے کافی کے بغیر ہی کئی میٹنگز میں جانا ہو گا لیکن ایک طرح سے یہ متاثر کن بھی ہے کیونکہ آپ اپنی سوچ سے کہیں زیادہ ماہ رمضان میں وقت برداشت کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :