مزدوروں کی کم سے کم اجرت 20 ہزار روپے کی جائے،فاروق ستار کا مطالبہ

منگل 7 جون 2016 14:34

مزدوروں کی کم سے کم اجرت 20 ہزار روپے کی جائے،فاروق ستار کا مطالبہ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 جون۔2016ء) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ حکومت کی ناقص پالیسی کی وجہ سے زراعت کا شعبہ اور کسان بری طرح متاثر ہوا ہے پاکستان کی تاریخ میں اتنی بڑی تنزلی زرعی شعبے میں کبھی نہیں آئی کسان پوچھ رہے ہیں کہ ان کے اربوں روپے کے پیکج کا کیا بنا ۔حکومت کو کم سے کم اجرت 20 ہزار روپے تک کی جانی چاہئے ۔

براہ راست ٹیکس میں اضافہ ضروری ہے مزدور کی کم از کم اجرت 20 ہزار روپے ہونی چاہئے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے اس موقع پر کہا کہ حکومت ملک میں زرعی شعبے اور کسانوں کو ریلیف دینے میں ناکام ہوئی ہے جس کی وجہ سے کسان اور زراعت کا شعبہ بری طرح متاثر ہوا ہے کسانوں کو ایک نام نہاد زرعی پیکج دیا گیا جو پہلے 341 ارب روپے دیا گیا آج کسان پوچھ رہے ہیں کہ ان کے زرعی پیکج کا کیا بنا حکومت کسانوں کو پیکج دینے میں سنجیدہ نہیں ہے پاکستان کی تاریخ میں زرعی شعبے میں اتنی بڑی تنزلی کبھی بھی دیکھنے میں نہیں آئی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد تک اضافہ کیا جائے اور پنشن بھی میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائے مزدور کی کم سے کم اجرت 20 ہزار روپے کی جائے انہوں نے مزید کہا کہ براہ راست ٹیکس میں اضافہ ضروری ہے ٹیکس نیٹ میں شامل لوگوں کے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے انہوں نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے دنوں میں میں لگا ہے تشدد جرائم میں اضافہ ہو گا اور دہشت گردی بھی بڑھ سکتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :