Live Updates

عمران خان سرعام جلسوں میں جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ کررہے ہیں،شجاع الملک

کپتان نے ملکی سیاست میں بد اخلاقی، یوٹرن اور جھوٹ کی سیاست کو متعارف کرا کر اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا،جنرل سیکرٹری جے یوآئی خیبرپختونخوا

منگل 7 جون 2016 22:52

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 جون ۔2016ء) جمعیت علماء اسلام کے جنرل سیکر ٹری مولانا شجاع الملک نے کہا ہے کہ عمران خان نے ملکی سیاست میں بد اخلاقی، یوٹرن اور جھوٹ کی سیاست کو متعارف کرا کر اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا۔ سرعام جلسوں میں جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ کیا جارہا ہے۔ صوبائی حکومت کے خلاف اپنے وزراء اور ارکان اسمبلی علم بغاوت بلند کر رہے ہیں ۔

احتجاج کرنے والے سرکاری ملازمین پر لاٹھیاں برسا ئی جارہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام کے صوبائی جنرل سیکر ٹری مولانا شجاع الملک اور صوبائی سیکر ٹری اطلاعات عبدالجلیل جان نے عمران خان کے بیانات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا ۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی بجٹ بلدیاتی اداروں کو دینے کی بات صدی کا سب سے بڑا جھوٹ ہے۔

(جاری ہے)

PTIکے اپنے بلدیاتی اراکین اور اسمبلی ممبران سڑکوں پر احتجاج اور وزیر اعلٰی کے خلاف کھل کر بیان دے رہے ہیں۔ جبکہ جھوٹوں کا سردار ، یوٹرن کا باہر جلسوں میں جھوٹے بیانات دیے کر عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات اور ضلعی انتخابات میں عوام نے تحریک انصاف کو مسترد کر دیا ہے۔ صوبہ کے صرف 7اضلاع میں تحریک انصاف حکومت بنانے کی سازش میں کامیاب ہوئی ہے۔

جبکہ 19اضلاع میں اپوزیشن کی حکومت ہے۔ا نہوں نہ کہا عمران خان ایک سازش کے تحت حکومت اور ملک کو کمزور کرنے کا فریضہ انجام دے رہے ہیں۔ پاک چین راہداری منصوبہ کو ناکام بنانے کے لئے تحریک انصاف حکومت ، جمہوریت اور ملک کے خلاف کھوکھلی سازش میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ راہداری منصوبہ پاکستان کے مستقبل کے لئے روشنی کی کرن ہے۔ جسے عمران خان اسرائیل ، بھارت اور اپنے دیگر دوستوں کی ایماء پر ناکام بنانے پر تلے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا صوبہ خیبر پختونخواہ میں کرپشن عروج پر ہے۔ لیکن کوئی کمیشن نہیں بنایا جاتا بلکہ کرپٹ عناصر کو سپورٹ دی جارہی ہے۔ اور افسران کے تبادلے کرکے انکوائریوں کو دبایا جارہاہے۔ انہوں نے ملک کی بڑی سیاسی اپوزیشن جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی سیاسی تاریخ اور جدوجہد کو جھوٹے سیاستدانوں کے ساتھ مل کر مسخ نہ کریں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :