برطانیہ کی سیکرٹری آف سٹیٹ برائے ڈیپارٹمنٹ فار انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ، مس جسٹن گریننگ کی گورنرانجینئراقبال ظفرجھگڑا سے ملاقات

من و امان،خطے کی صورتحال اورفاٹامیں ٹی ڈی پیز کی واپسی و بحالی کے حوالے سے گفتگو ۔ قبائلی عوام نے نہ اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07 جون ۔2016ءصرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے امن واستحکام کیلئے قربانیاں دی ہیں اور اب وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری ان کی قربانیوں کا اعتراف کرے اور ان کی واپسی اور بحالی میں اپنا بھرپورکردار ادا کرے

منگل 7 جون 2016 23:02

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 جون ۔2016ء) پاکستان کے دورے پر آئی ہوئی برطانیہ کی سیکرٹری آف سٹیٹ برائے ڈیپارٹمنٹ فار انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ، مس جسٹن گریننگ نے برطانیہ کے ہائی کمشنر تھا مس ڈریو کے ہمراہ کے پی ہاؤس اسلام آباد میں منگل کے روز گورنرخیبرپختونخواانجینئراقبال ظفرجھگڑا سے ملاقات کی۔ وہ کچھ دیر گورنر کیساتھ رہے اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور سمیت ، امن و امان،خطے کی صورتحال اورفاٹامیں ٹی ڈی پیز کی واپسی و بحالی کے حوالے سے گفتگو کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنرنے کہاکہ قبائلی عوام نے نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے امن واستحکام کیلئے قربانیاں دی ہیں اور اب وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری ان کی قربانیوں کا اعتراف کرے اور ان کی واپسی اور بحالی میں اپنا بھرپورکردار ادا کرے۔

(جاری ہے)

گورنر نے ملاقات کے دوران، ان اقدامات پر بھی روشنی ڈالی جو حکومت خاص طور پر فاٹا میں متاثرین کی باعزت واپسی و بحالی اور تعمیر نوسمیت دیرپابنیادوں پر امن واستحکام یقینی بنانے کیلئے اٹھارہی ہے اور واضح کیا کہ فاٹا کے عوام کیلئے بہترمستقبل یقینی بنانے کے ضمن میں تمام تر اقدامات ان کی امنگوں کے مطابق اٹھائے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ فاٹامیں امن وامان کی صورتحال میں بہتری آچکی ہے اور ٹی ڈی پیز کی باعزت واپسی جاری ہے۔ انہوں نے کہاکہ متاثرین کی واپسی وبحالی سمیت قبائلی عوام کی سماجی ومعاشی ترقی خاص طور پر تعلیم کے شعبے میں بہترسہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور 100 فیصد شرح خواندگی کے حصول کیلیے فاٹا میں اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں گورنر نے اس موقع پر فاٹا میں ٹی ڈی پیز کی واپسی و بحالی کے حوالے سے برطانیہ کے ڈیپارٹمنٹ فار انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کے کردار کو سراہا ۔ سیکرٹری آف سٹیٹ برائے ڈیپارٹمنٹ فار انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ، مس جسٹن گریننگ نے فاٹا میں بحالی کے عمل میں خاص کر تعلیم کے شعبے میں مزید تعاون کا یقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :