لاہور : فیکٹری ایریا میں پسند کی شادی کرنے پر لڑکی کو زندہ جلا دیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 8 جون 2016 10:36

لاہور : فیکٹری ایریا میں پسند کی شادی کرنے پر لڑکی کو زندہ جلا دیا گیا

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔08 جون 2016ء) : فیکٹری ایریا میں پسند کی شادی کرنے پر ایک نوجوان لڑکی کو زندہ جلا دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے بتایا کہ زینت کو پسند کی شادی کرنے پر زندہ جلا دیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ زینت کی والدہ پروین کو حراست میں لے لیا گیا ہے، زینت نے کچھ روز قبل حسن نامی لڑکے سے پسند کی شادی کی تھی جس پر اس کا اپنی والدہ سے اکثر جھگڑا رہتا تھا۔ والدہ نے مبینہ طور پر طیش میں آ کر زینت کو آگ لگا دی جس کے بعد اسے شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ زینت کی لاش کو قبضے میں لیکرپوسٹمارٹم کے لیے بھجوا دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :