سوئس بنکوں میں پڑی رقوم واپس لانے، سرمائے کی دبئی منتقلی پر قابو پانے کیلئے بجٹ میں اقدامات تجویز کئے جائیں،غلام سرور خان

بدھ 8 جون 2016 15:06

اسلام آباد ۔8 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 جون۔2016ء) تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ سوئس بنکوں میں پاکستان کے 200 ارب روپے پڑے ہیں‘ ملک سے 700 ارب روپے کا سرمایہ دبئی منتقل ہو رہا ہے‘ ان حالات پر قابو پانے کیلئے بجٹ میں اقدامات تجویز کئے جائیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ 2016-17ء پر بحث کا آغاز کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رکن غلام سرور خان نے بجٹ کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ پاکستان سے لوئے ہوئے 200 ارب روپے سوئس بنکوں میں پڑے ہیں اور ملک سے 700 ارب روپے کا سرمایہ دبئی منتقل ہو رہا ہے۔

ان حالات پر قابو پانے کے لئے بجٹ میں اقدامات تجویز ہونے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں شہری اور دیہاتی علاقوں میں امتیاز برتا جاتا ہے جو غیر آئینی ہے۔