لاہور ائیرپورٹ پر کسٹمز حکام نے غیر ملکی کرنسی اسمگلنگ میں ملوث عمانی شہری کو گرفتار کر لیا

بدھ 8 جون 2016 22:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 جون ۔2016ء) لاہور ایئرپورٹ پر کسٹمز حکام نے عمان سے تعلق رکھنے والے مسافر کو غیر ملکی کرنسی اسمگلنگ کرنے کے جرم میں گرفتار کر لیا، عمانی باشندہ ناصر الخروسی 50ہزار یو اے ای درہم اور 25ہزار عمانی ریال اسمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا ۔

(جاری ہے)

لاہور ایئرپورٹ پر تعینات کسٹمز حکام کے مطابق عمان ایئر کی لاہور سے مسقط جانے والی پرواز 344کے ذریعے سفر کرنے والے عمانی باشندے ناصر سعید طالب الخروسی کی تلاشی کے دوران 50ہزار یو اے ای درھم جبکہ 25ہزار عمانی ریال برآمد ہوئے جن کی پاکستانی روپوں میں مالیت 81لاکھ سے زائد بنتی ہے۔

کسٹمز حکام کیمطابق پاکستانی قوانین کی روشنی میں لاہور سے سفر کرنے والے تمام مسافر 10ہزار امریکی ڈالر یا اس کے برابر کوئی بھی کرنسی ہمراہ لے جا سکتے ہیں ، اس سے زائد لے جانے کی اجازت نہیں ہے۔ عمان سے تعلق رکھنے والے مسافر ناصر الخروسی سے برآمد ہونے والی غیر ملکی کرنسی اسمگلنگ کے زمرے میں آتی ہے جس کی وجہ سے اسے حراست میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :