آصف زرداری نے پانامہ لیکس اور ٹی او آرز کے معاملے پر خورشید شاہ کو گائیڈ لائن دیدی

جمعرات 9 جون 2016 15:19

آصف زرداری نے پانامہ لیکس اور ٹی او آرز کے معاملے پر خورشید شاہ کو گائیڈ ..

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 جون ۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر آصف علی زرداری نے پانامہ لیکس اور ٹی او آرز کے معاملے پر اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کو گائیڈ لائن دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی پانامہ لیکس کی شفاف تحقیقات کو نظرانداز نہ کرے، پانامہ لیکس پر پیپلز پارٹی تمام فیصلے اپوزیشن جماعتوں کی مشاورت سے کرے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے دبئی میں سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔ ملاقات میں سید خورشید شاہ نے آصف علی زرداری کو بجٹ سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بجٹ میں عوام کو مناسب ریلیف نہیں دیا گیا۔ سید خورشید شاہ نے آصف علی زرداری کو ٹی او آرز سے متعلق بھی آگاہ کیا۔آصف علی زرداری نے پانامہ لیکس اور ٹی او آرز کے معاملے پر اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کو گائیڈ لائن دیتے ہوئے کہاکہ پیپلز پارٹی پانامہ لیکس کی شفاف تحقیقات کو نظرانداز نہ کرے، پانامہ لیکس پر پیپلز پارٹی تمام فیصلے اپوزیشن جماعتوں کی مشاورت سے کرے۔