بغیر سفری دستاویزات ایران میں داخل ہونیوالے 30پاکستانی باشند ے تفتان انتظامیہ کے حوالے

جمعرات 9 جون 2016 23:09

چاغی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 جون ۔2016ء )بغیر سفری دستاویزات کے ایران میں داخل ہونیوالے 30پاکستانی باشندوں کو گرفتاری کے بعد ایرانی حکام نے تفتان انتظامیہ کے حوالے کردیا ۔

(جاری ہے)

لیویز ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ایرانی سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں ایران میں گرفتار ہونیوالے 30پاکستان باشندوں کو تفتان انتظامیہ کے حوالے کردیاگیاہے جن سے تفتیش کی جارہی ہے مذکورہ افراد میں بغیر سفری دستاویزات کے ایرانی سرحد کو عبور کیاتھا۔