صحت کی معیاری سہولیات دور دراز علاقوں تک پہنچانا حکومت کا ہدف ہے‘خواجہ سلمان رفیق

ایف سی پی ایس پاس تمام میڈیکل آفیسرز کو سپیشلسٹ لگانے کا فیصلہ کرلیاگیاہے ‘مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب برائے صحت

جمعرات 9 جون 2016 23:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 جون ۔2016ء) مشیر وزیر اعلی پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ صحت کی معیاری سہولیات دور دراز علاقوں تک پہنچانا حکومت کا ہدف ہے، جس کے لئے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر سسٹم کو مضبوط بنایا جا رہا ہے، ضلعی و تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن اور مسنگ سہولیات کی فراہمی کے لئے ایک جامع پروگرام پر عملدر آمد کیا جا رہا ہے -انہوں نے یہ بات پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ میں ہفتہ وار سٹاک ٹیک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی - اجلاس میں سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ علی جان خان ، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر مختار حسین سید ، ایڈ یشنل سیکرٹری (ایڈمن) عدنان ظفر ، ایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ ڈاکٹر فیصل ، ڈائریکٹر PSPU محمد خان رانجھا اور محکمہ کے دیگر متعلقہ افسران کے علاوہ PITB کے نمائندوں نے بھی شرکت کی - اجلاس میں پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے شعبہ میں جاری ترقیاتی کاموں ، بیماریوں کی روک تھام کے پروگراموں ، ڈاکٹر وں اور نرسز کی تعیناتی اور دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا - اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلعی و تحصیل ہسپتالوں میں بے ہوشی کے ڈاکٹرز کی قلت دور کرنے کے لئے نئی سکیم متعارف کرائی گئی ہے اور اب نجی شعبہ میں کام کرنے والے ا یستھزیا سپیشلسٹ سرکاری ہسپتالوں کے ساتھ رجسٹرہو سکیں گے اور انہیں ایک کیس کرنے کے 2500روپے فیس ادا کی جائے گی - اس سلسلہ میں اخبارات میں اشتہار بھی دے دیا گیا ہے - علاوہ ازیں محکمہ میں کام کرنے والے ریگولر میڈیکل آفیسرز اور خواتین میڈیگل آفیسر زجو FCPS پاس ہیں انہیں بطور سپیشلسٹ تعینات کیا جا رہا ہے - اجلاس میں ڈاکٹروں کی اگلے گریڈوں میں تیز رفتار ترقی کے اقدامات کا بھی جائز ہ لیا گیا میڈیکل آفیسر سے لیکر APM0s اور WAPM0s کے عہدوں تک پروموشن کیسز کا جائزہ لیا گیا - اجلاس کو بتایا گیا کہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کی ویب سائٹ بھی تیار کر لی گئی ہے اور تمام نوٹیفیکیشن وغیرہ ویب سائٹ پر اپ لوڈ کئے جا رہے ہیں - بنیادی مراکز صحت (BHUs)کی کلسٹرنگ کی بھی منصوبہ بندی کر لی گئی ہے - اجلاس میں ڈینگی ، پولیو، ایڈز کنٹرول پروگراموں کا بھی جائزہ لیا گیا اور ادویات کے علاوہ کیمیکلز کی پروکیورمنٹ بارے رپورٹ پیش کی گئی - ایڈیشنل سیکرٹری عدنان ظفر نے بتایا کہ جیلوں میں قیدیوں کی سکریننگ کا پروگرام شروع کر دیا گیا ہے جس کے مطابق 50ہزار قیدیوں کی مختلف امراض کے حوالے سے سکریننگ کا عمل شروع کر دیا گیا ہے - مزید برآں PITB کے تعاون سے DHQ ہسپتالوں میں سینٹرل کمپلینٹ میکنز م بھی قائم کیا جا رہا ہے -

متعلقہ عنوان :