خواجہ محمد آصف خبروں کی زد میں ،سوشل میڈیا پر بھی چرچے

گزشتہ روز ایوان میں ٹریکٹر ٹرالی کے تنازعہ بیان سے شہرت ملی تو جمعرات کو سیالکوٹ کی نہر میں ڈبکیاں لگا کر محظوظ ہونے کے مزے لینے پر شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے

جمعرات 9 جون 2016 23:17

خواجہ محمد آصف خبروں کی زد میں ،سوشل میڈیا پر بھی چرچے

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 جون ۔2016ء ) وزیر دفاع پانی وبجلی خواجہ محمد آصف خبروں کی زد میں ،سوشل میڈیا پر بھی چرچے ، گزشتہ روز ایوان میں ٹریکٹر ٹرالی کے تنازعہ بیان سے شہرت ملی تو جمعرات کو سیالکوٹ کی نہر میں ڈبکیاں لگا کر محظوظ ہونے کے مزے لینے پر شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیردفاع پانی وبجلی خواجہ محمد آصف ان دنوں خبروں کی زد اورشہرت کی بلندیوں پر ہیں ، ایک طرف گزشتہ روز انہیں ایوان میں کھڑے ہو کر ٹریکٹر ٹرالی کا بیان دینے پر شہرت حاصل ہوئی ،سارا دن اس معاملے پر ہر جگہ پر تبصرے ہوتے رہے ، میڈیا کوریج بھی ملتی رہی ، ابھی یہ معاملہ ٹھنڈا ہی نہیں ہوا تھاکہ جمعرات کو ان کی حالیہ دنوں میں ان کی نہر میں ڈبکیاں لگا کر ٹھنڈے پانی کے مزے لینے اور تیراکی کا مظاہرہ کرنے کی ویڈیو سامنے آ گئی جس نے انہیں شہرت کی کمال بلندیوں پر پہنچا دیا۔