انسداد دہشتگردی عدالت جناح ایونیو کو مسلسل سات گھنٹے تک بلاک کرنے والے ملزم سکندر کیخلاف محفوظ فیصلہ 22جون کو سنائے گی

جمعرات 9 جون 2016 23:17

اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 جون ۔2016ء) اسلحے کی نمائش اور بلیوایریا میں جناح ایونیو کو مسلسل سات گھنٹے تک بلاک کرنے والے ملزم سکندر کیخلاف اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کا محفوظ کردہ فیصلہ رواں ماہ 22جون کو سنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

16اگست 2013ء کو اسلام آباد کے بلیو ایریا میں اہلیہ اور بچے کے ہمراہ اسلحے کی نمائش کرنے اور پولیس کو بلیک میل کرنے والے ملزم سکندر کو اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت میں سخت سیکیورٹی کے حصار میں ہتھکڑیاں لگا کر جج کوثر عباس زیدی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق عدالت نے اسی پیشی پرکیس کا فیصلہ سنانا تھا۔ تاہم عدالت کی جانب سے محفوظ کردہ فیصلے سنانے کیلئے آئندہ 22جون کی تاریخ مقرر کردی گئی ہے۔واضح رہے کہ ملزم سکندر نے 16اگست 2013ء کو پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی موجودگی میں اسلام آباد کا جناح ایونیو مسلسل 7گھنٹے تک بلاک کئے رکھا۔ جبکہ ملزم کیخلاف اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

متعلقہ عنوان :