سات ممالک میں بھارتی سفارتخانے پاک فوج کے نعروں سے گونج اٹھے
جمعہ 10 جون 2016 15:30
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 جون ۔2016ء ) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے ہیکرز نے مختلف ممالک میں واقع 7 بھارتی سفارت خانوں، ہائی کمیشنز اور قونصل خانوں کی ویب سائٹس کو ہیک کرکے وہاں پاک فوج کی حمایت میں نعرے لکھ ڈالے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایک ای میل میں ہیکرز نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے انقرہ (ترکی)، ایتھنز (یونان)، میکسیکو سٹی (میکسیکو)میں قائمبھارتی قونصل خانے کی ویب سائٹ کو نشانہ بنایا۔
اس کے علاوہ ہیکرز نے ساپولو(برازیل)، بخارست (رومانیہ)، دوشنبے (تاجکستان) اور پیریٹوریا (جنوبی افریقا) میں قائم سفارت خانوں کی ویب سائٹ کو بھی ہیک کیا اور خود کو 'رومانوی اور 'دخل انداز کے نام سے ظاہر کیا۔ان سفارت خانوں کی ویب سائٹ پر دیئے گئے پیغام میں ہیکرز نے پاک فوج زندہ باد کا نعرہ لکھا۔(جاری ہے)
ہیکرز نے انقرہ، ایتھینز اوردوشبنے کی ویب سائٹ پر 'وی راک یو شاک، خوفزدہ مت ہو' پاکستان زندہ باد اور پاکستان کی طاقت کو محسوس کرو' جیسے نعرے لکھے۔
دوسری جانب اسلام آباد میں واقع بھارتی ہائی کمیشن کے نمائندے نے اس حوالے سے کچھ بتانے سے انکار کردیا۔1998 کے بعد سے پاکستان اور بھارت کی کئی ویب سائٹس ہیک ہوچکی ہیں۔ گزشتہ سال بھارتی ہیکرز نے لاہور ہائی کورٹ کی ویب سائٹ کو ہیک کیا تھا، اس سے پہلے بھارتی ہیکرز نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)کی ویب سائٹ کو ہیک کیا تھا، اس کے علاوہ برطانیہ کی متعدد میڈیا تنظمیوں کی ویب سائٹس بھی ہیک ہوچکی ہیں۔مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.