شانگلہ اور گردونواح میں5 شدت زلزلے کے جھٹکے ، لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا

ہفتہ 11 جون 2016 13:29

شانگلہ اور گردونواح میں5 شدت زلزلے کے جھٹکے ، لوگوں میں خوف وہراس پھیل ..

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جون ۔2016ء) شانگلہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل کر سڑکوں آ گئے، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت5 ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی 111کلو میٹر ریکارڈکی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو شانگلہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے لوگ گھروں سے باہر سڑکوں پر نکل آئے۔

ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی 111کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیماء مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ حکام نے بتایا کہ تاحال زلزلے کے باعث کسی مقام سے عمارت کے گرنے یا جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :