ن لیگ کے 45 ایم این اے پارٹی چھوڑنے کو تیار ہیں۔ شیخ رشید

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 11 جون 2016 13:30

ن لیگ کے 45 ایم این اے پارٹی چھوڑنے کو تیار ہیں۔ شیخ رشید

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 جون 2016ء) : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ہر پارٹی میں ایک مصطفیٰ کمال پیدا ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی جماعت مسلم لیگ ن کے 40 سے 45 کے قریب ممبر قومی اسمبلی پارٹی سے علیحدگی اختیار کرنے کے لیے تیار ہیں ۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ یہ تعداد بڑھ کر 55 یہانتکہ 60 بھی ہو سکتی ہے۔

لیکن ان سب کو محض کسی سیٹی کے بجنے کا انتظار ہے۔

(جاری ہے)

سیٹی بجتے ہی یہ تمام ایم این اے پارٹی کو خیرباد کہہ دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بجٹ سیشن ایوان کا حسن ہوتا ہے لیکن ن لیگ بجٹ سیشن میں کورم پورا کرنے سے ہی قاصر ہے، شیخ رشید نے مزید کہا کہ وزیرا عظم کی عدم موجودگی میں اسحاق ڈار تمام تر ذمہ داریاں بھا رہے ہیں اور اسمبلی میں حاضر ہی نہیں ہوتے، شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار شدید ڈپریشن کا شکار ہیں لیکن اگر وہی اسمبلی میں نہیں آئیں تو دیگر اراکین اسمبلی کیسے اسمبلی میں حاضر ہوں گے اور ن لیگ کس طرح کورم پورا کرے گی؟

متعلقہ عنوان :