پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈائریکٹر عائشہ ممتاز کی اٹاری سروبہ میں کارروائی

غیر معیاری نمکو اور پکوڑیاں بنانے والا کارخانہ سیل کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 11 جون 2016 15:06

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈائریکٹر عائشہ ممتاز کی اٹاری سروبہ میں کارروائی

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 جون 2016ء) : پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈائریکٹر عائشہ ممتاز نے اٹاری سروبہ میں کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران عائشہ ممتاز کی سربراہی میں ٹیم نے غیر معیاری نمکو اور پکوڑیاں بنانے والے کارخانے ”لاہور فوڈ“ کو سیل کر دیا۔

(جاری ہے)

عائشہ ممتاز نے بتایا کہ کارخانے میں غیر معیاری میٹیریل سے اشیا تیار کی جا رہی تھیں، جبکہ ملازمین کے میڈیکل سرٹیفیکیٹ بھی موجود نہیں تھے جس کی بنا پر کارخانے کو سیل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :